اٹک: قومی اسمبلی کے نشستوں پرمیجر(ر)طاہر صادق اور بیٹی کو ٹکٹ جاری، زلفی بخاری ناکام

Jan 12, 2024 | 21:11:PM
اٹک: قومی اسمبلی کے نشستوں پرمیجر(ر)طاہر صادق اور بیٹی کو ٹکٹ جاری، زلفی بخاری ناکام
کیپشن: میجررطاہر صادق اور ان کی بیٹی ایمان طاہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کااعلان کردیا، اٹک کی قومی اسمبلی کی دونوں ٹکٹوں پرپی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
تحریک انصاف نے اٹک کی قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں پر باپ اور بیٹی کے ٹکٹ جاری کر دیئے،این اے 49 سے میجر رِیٹائرڈ طاہر صادق امیدوارنامزدکئے گئے ہیں جبکہ این اے 50 سے میجرطاہرکی بیٹی ایمان طاہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا،این اے 50 سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما زلفی بخاری کو ٹکٹ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی