طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط بھی کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ایوان صدر کے مطابق ترمیم کےتحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کےلیے’سپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس‘ متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر گرفتار