اپنی چھت اپنا گھر سکیم ،بلاسود ہاؤسنگ کیلئےنیا ڈیجیٹل ماڈل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت پنجاب حکومت نے بلاسود ہاؤسنگ کے لیے نیا ڈیجیٹل ماڈل منظور کرلیا۔
اپنی چھت اپنا گھر سکیم کا اب نیا مرحلہ شروع ہوگیاہے اورپنجاب حکومت نے بلاسود ہاؤسنگ کے لیے نیا ڈیجیٹل ماڈل منظور کر لیا جس کے تحت بینک آف پنجاب پہلی بار براہِ راست بلاسود ہاؤسنگ قرضے جاری کرے گا،60 ارب روپے کے قرضوں سے مزید 40 ہزار کم لاگت گھر تعمیر ہوں گے،قرضوں کی فراہمی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگی اور
انسانی مداخلت کم کی جائے گی،زمین کی تصدیق لینڈ ریکارڈ سے ہوگی اور رقم مرحلہ وار تعمیر سے منسلک ہوگی۔
حکومت پنجاب بینک کو مالی تحفظ دے گی، 9 فیصد کریڈٹ گارنٹی منظورہوگی،اس سے قبل قرضہ براہِ راست بینک آف پنجاب خود جاری نہیں کرتا تھا،سکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے ذریعے چلائی جاتی تھی،حکومت رقم سبسڈی اور فنڈنگ کی صورت میں مختص کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا
نئی پالیسی سے رقم بینک کی بیلنس شیٹ سے آئے گی اورڈیجیٹل پلیٹ فارم (PITB) پر منتقل ہو گا۔
حکام کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد خاندان اپنی چھت اپنا گھر سے مستفید ہوچکے ہیں،نئی اصلاحات سے اسکیم کی رفتار اور شفافیت بڑھے گی۔