مہوش حیات کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

Feb 12, 2023 | 17:31:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مہوش حیات کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی فائرنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو بندوق سے متعدد فائر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو برائے نام شامل کیا جاتا ہے جنہیں عام طور پر ضرورت کے تحت کمزور یا بے معنی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہالی ووڈ میں تمام لوگ پروفیشنل ہوتے ہیں اور وہاں ہر کام وقت پر ہوجاتا ہے لیکن پاکستان میں عام طور پر شوٹنگ کم از کم دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اداکارہ نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی اداکار پروفیشنل اور ہارڈ ورکر ہیں مگر اس باوجود یہاں پر شوٹنگ دو گھنٹے کی تاخیر سے ہونا عام بات ہے لیکن ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا، انہیں وہاں کام کر کے بہت مزہ آیا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ہمیشہ ہالی ووڈ کے سیٹ پر کام کرتی رہیں۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں ہیروئنز کے کردار طاقتور اور بامعنی ہوتے ہیں جبکہ پاکستانی فلموں میں ایسے کردار برائے نام یا ضرورت ہوتے ہیں۔