اسلام آباد  میں پولیس مقابلہ۔۔ سب انسپکٹر شہید

Feb 12, 2022 | 12:03:PM
اسلام آباد میں پولیس مقابلہ سب انسپکٹر شہید
کیپشن: اسلام آباد پولیس مقابلہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے بارہ کہو میں پولیس مقابلے کے دوران  ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بارہ کہو میں کار سوار ملزموں نے  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرنیوالےافراد پر گولیاں برسا دیں جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع  پر پولیس نے فائرنگ کرنے والی گاڑی کا پیچھا کیا تو مبینہ ڈاکؤوں  نے پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  پولیس اہلکار سب انسپکٹر لیاقت شہید ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:خاتون ٹیچر کی نویں جماعت کے طالبعلم سے محبت رنگ لے آئی
 پولیس  کے مطابق  فائرنگ کرنے والے  ملزموں میں سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہےاور کار بھی  تحویل میں لے لی ہے  جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ واقعے  کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے انتہائی اہم خبر