مولانا فضل الرحمان کا عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سابق صدر آصف علی زرادری کو ٹیلیفون
کیپشن: مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرادری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زرادری کو ٹیلیفون۔مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ۔جنرل باجوہ