محکمہ موسمیات نےبارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ، دھندمیں اضافہ کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نےہفتہ کے روز موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ شام/رات میں چترال ،دیر،سوات، کوہستان ،بٹگرام،باجوڑ،مہمند،کرم اور خیبر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں(درمیانی سے شدید) دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہے گا،سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08، اسکردومنفی07، گلگت ،گوپس اور بگروٹ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد پتن ٹریفک حادثہ ، اموات کی تعداد 6 ہوگئی، متعدد لاپتہ