این سی سی آئی اےکے بعد مزید دو سرکاری اداروں کے اہلکارو ں پر مبینہ اغوا اور بھتہ لینے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )کے بعد مزید دو سرکاری اداروں کے اہلکاروں پر مبینہ اغوا اور بھتہ لینے کا الزامات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ اغوا اور بھتہ لینے والوں میں پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار نکلے ،لوث اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی فخر کانسٹیبل زر بادشاہ شامل ہیں،ایف آئی اے کا ایک اہلکار سعادت بھی شامل ہیں،تھانہ نون پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر سوات کے رہائشی کو مبینہ اغوا اور2 کروڑ کیش بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے،سوات کا رہائشی سعد اللہ راولپنڈی سے طلائی زیورات لیکر واپس سوات جارہا تھا،واقعے کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا،اعلی پولیس افسران کے حکم پر واقعے کی ایف آئی آر کو سیل رکھا گیا۔
مقدمے کے مطابق تینوں اہلکاروں نے سعداللہ کو مبینہ طور پر اغؤا کیا، آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی میں گھماتے رہے،ملزمان نے شہری سے مبینہ طور پر 2کروڑ روپے چھین لئے،ملزمان نے شہری کو غیر قانونی حبس بے جا میں رکھ کر تشدد بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بحری فورسز نے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا، اطلاع ملنے پر گھروں میں کہرام