کرپٹو صارفین کے لیے بڑی خبر ، پاکستان اور بائنانس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

Dec 12, 2025 | 18:10:PM
کرپٹو صارفین کے لیے بڑی خبر ، پاکستان اور بائنانس کے درمیان ایم او یو پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان اور بائنانس کے درمیان اہم ایم او یو پر دستخط ہو گئے،حکومت نے بائنانس کے ساتھ بلاک چین ٹیکنالوجی پر تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ایم او یو کا مقصد سرکاری اثاثوں کی ڈیجیٹل ٹوکنائزیشن کا جائزہ لینا ہے۔

وزارت خزانہ کےمطابق  منصوبہ 2 ارب ڈالر تک کے سرکاری اثاثوں سے متعلق ہو سکتا ہے ۔وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اصلاحات کا مضبوط اشارہ ہے ،ایم او یو غیر حتمی ہے، حتمی معاہدہ چھ ماہ میں طے ہو سکتا ہے،ہر اقدام پاکستان کے قوانین اور منظوریوں کے تحت ہوگا ۔

 سی زیڈ  کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم سنگِ میل ہے،پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مزید شفاف اور جدید نظام لانا چاہتا ہے ،بائنانس تکنیکی معاونت اور تربیت فراہم کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی بحری فورسز نے 11 ماہی گیروں  کو گرفتار کرلیا، اطلاع ملنے پر گھروں میں کہرام