فری وائی فائی، کالج طلباء کے لیے نئی سہولت متعارف

Dec 12, 2025 | 12:18:PM
فری وائی فائی، کالج طلباء کے لیے نئی سہولت متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں کالج کی طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس متعارف کروائی ہے جس سے طالبات کو تعلیمی مواد تک آسان رسائی، آن لائن تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔
یہ قدم جدید تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قراردی جارہی ہے، جس سے طالبات کی تعلیم میں معیار اور سہولت دونوں بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدیدخوف وہراس
طالبات کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بارے میں سوچا ، ہمیں فری وائی فائی کی بدولت روزمرہ کے کاموں میں فائدہ ہوگا، ہم نیٹ کے ذریعے مضامین تلاش کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔
کالج ٹیچر کاکہناہے میں سیف سٹی کی مشکور ہوں جنہوں نے مریم نواز کی ہدایت پر فری وائی فائی نصب کیا ۔