آئی ایم ایف نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) آئی ایم ایف نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کر دی ۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزہ مذاکرات کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد کیا ہے ،مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف حاصل کر لیا ہے ،نئے ٹیکس فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پوری کی گئی ہے ،ریٹیلرز سے انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کیا گیا ہے ،پاور سیکٹر کے واجبات کی مقررہ حد کی شرط کو پورا کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر اخراجات کی شرط کو پورا نہیں کیا گیا ،صوبوں کے مجموعی پرائمری خسارے کی شرط کو پورا نہیں کیا گیا ،ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی شرط کو پورا نہیں کیا گیا ،زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط کو پورا کیا گیا ہے ،سرکاری افسران کے اثاثوں کو پبلک کرنے کی شرط کو پورا کیا گیا ہے ۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر 31 دسمبر تک عملدرآمد کا پلان پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ،رواں مالی سال معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سےکم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئی ایم ایف کورواں مالی سال مہنگائی بھی مقررہ ہدف سے کم رہنے کی توقع ہے،رواں مالی سال کےمقابلے آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان ہے،آئی ایم ایف کوآئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3.2فیصدرہنےکی توقع ہے،پاکستان نےرواں مالی سال کےلیےمعاشی شرح نموکا ہدف 4.2 فیصد مقررکر رکھا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو4.1فیصدرہنےکا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی6.3 فیصد رہنےکاامکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ7فیصد لگایاگیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی4.5 فیصدرکارڈکی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ جی ڈی پی کے منفی0.6 فیصد رہنےکا تخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ منفی0.4فیصد رہنےکاامکان ہے، آئی ایم ایف کو رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں کمی کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑےاضافے کی پیش گوئی کردی ،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب80کروڑڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے،
آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر23 ارب30 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 13 میں سے 8 شرائط پرعمل درآمد کیا،پاکستان 13 میں سے 5 اسٹرکچرل اہداف پر عمل درآمد نہ کرسکا،پاکستان نے 4 اہداف پر جون 2025 تک عمل درآمد کیا،پاکستان نے 7 میں سے 6 پروگرام پرفارمنس جون 2025 تک عمل مکمل کیا،گورننس اینڈکرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ مقررہ وقت کے اجراء کی شرط پوری نہیں کی گئی، گورننس اینڈکرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کا اجراء کیا جاچکا ہے،ٹیکس چھوٹ سے گریز کرنے کی شرط پوری نہیں کی گئی، چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیکر شرط کو پورا کرنے میں ناکامی ہوئی،پاکستان نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔