سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاری روک دی

Dec 12, 2022 | 14:21:PM
سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی
کیپشن: سینیٹر اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہو سکتی ہے ؟ ہر شہر، ہر ٹاؤن، ہر صوبے میں ایک واقعے کی ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے۔ آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی سے متعلق تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کریں۔

جسٹس کریم خان نے کہا کہ آئی جی سندھ  اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ان ایف آئی آرز کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔