کراچی: گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

Dec 12, 2022 | 11:32:AM
کراچی: گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں 17 سالہ لڑکی کی گھر سے لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب چورنگی کے قریب دہلی کالونی گلی نمبر 5 میں گھر سے لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 17 سالہ سوتی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی گھر میں ملازمہ تھی، گھر کے مالکان گھر میں نہیں تھے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔