پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل نہیں کی تو ہم استعفیٰ دیدیں گے‘ہاشم ڈوگر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی وزیر آبپاشی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے، اگر وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو ہم اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔
صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کے 3 ماہ بعد واپس آئیں گے، تحریک انصاف کے 178 غیور کہیں جانا نہیں چاہتے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جو اپنی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں وہی عمران خان کو چھوڑ کر جائیں گے، جن بھیڑ بکریوں نے بکنا تھا وہ فروخت ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے شیریں مزاری کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں