پی ایس ایل7 ۔۔۔کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، کون کس ٹیم میں شامل؟ تفصیلات دیکھیں

Dec 12, 2021 | 20:25:PM
پی ایس ایل 7، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ، لاہور قلندرز، پلاٹینیم کیٹگری، فخر زمان، پک
کیپشن: پی ایس ایل سیون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس ایل7 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ،لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹگری میں فخرزمان کو پک کر لیا۔
کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس جارڈن، ملتان سلطانز نے ڈیوڈٹم ،اسلام آباد یونائیٹڈنے کولن منرو ،پشاور زلمی نے حضرت اللہ ززئی کو پک کرلیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹگری میں جیسن رائے کو منتخب کرلیا۔ملتان سلطانز نے ڈائمنڈکیٹگری میں اوڈین اسمتھ،کراچی کنگز نے لیوس گریگوری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے جیمز فالکنر،لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق ،پشاور زلمی نے عثمان قادر ،اسلام آباد یونائیٹڈنے مرچینٹ دی لینگے کو پک کرلیا،لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹگری کی دوسری پک میں فل سالٹ ،لاہور قلندرز نے گولڈکیٹگری میں ہیری بروک کو پک کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعد رضوی نے الیکشن میں جیت کا اعلان کردیا
ادھر سلور کیٹگری میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد ،ملتان سلطانز نے رومان رئیس ،کراچی کنگز نے عمیدہ آصف ،ملتان سلطانز نے آصف آفریدی ،لاہور قلندرز نے کامران غلام ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق ،ملتان سلطانز نے انور علی ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے رئیس ٹاپلی ،کراچی کنگز نے ٹام ایبل ،لاہور قلندرز نے ڈین فوکس کرافٹ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل،اسلام آباد یونائیٹڈنے دانش عزیز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں سہیل تنویر کو پک کیا، اسی طرح کراچی کنگز نے روحیل نذیر ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر ،پشاور زلمی نے ارشد اقبال ،ملتان سلطان نے رومن پال ،کراچی کنگز نے محمد عمران جونیئر ، پشاور زلمی نے ثمین گل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین ڈکٹ کو منتخب کرلیا،ملتان سلطانز نے سلور کیٹگری میں عمران خان سینئر ،پشاور زلمی نے کامران اکمل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوین الحق کو منتخب کرلیا۔
جبکہ ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان ،ملتان سلطان نے عباس آفریدی ،کراچی کنگز نے فیصل اکرم کو پک کرلیا،پشاور زلمی نے سراج الدین ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے قاسم اکرم ،کراچی کنگز نے آرٹی ایم کا استعمال کرکے قاسم اکرم کو اسلام آباد یونائیٹڈسے واپس لے لیا،اسلام آباد یونائیٹڈنے مبصر خان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبداللہ واحد بنگلزئی ،ملتان سلطان نے عامرعظمت کو منتخب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی شادی کی تقریبات۔۔۔مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی