لاہورسمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے خوشخبری

Dec 12, 2021 | 13:45:PM
لاہورسمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے خوشخبری
کیپشن: لاہورسمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے خوشخبری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورسمیت پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبر،14 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبرآگئی،14 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی،تمام کیٹگری کے اساتذہ تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔اساتذہ 24 دسمبر تک اپنے پسند کے سکول میں تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے،اس سے پہلے تمام کیٹگری کے تبادلوں پرسے پابندی گرمیوں کی چھٹیوں میں اٹھائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کو طلب کر لیا

 واضح رہے کہ رواں سال بھی اساتذہ کے تبادلے ایس ٹی آر کے مطابق ہوں گے، ایس ٹی آر کے مطابق خالی سیٹوں پر ہی اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔

قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دسمبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جائے گی. تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔اساتذہ یونین کا کہنا تھا کہ ایس ٹی آر کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کی آپشن دستیاب نہیں ہونگی، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ سیون میں کون کونسے ستارے جگمگائیں گے۔جانیئے