پاکستان سپر لیگ سیون میں کون کونسے ستارے جگمگائیں گے۔جانیئے

Dec 12, 2021 | 10:57:AM
پاکستان سپر لیگ سیون میں کون کونسے ستارے جگمگائیں گے۔جانیئے، فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان سپر لیگ سیون میں کون کونسے ستارے جگمگائیں گے۔جانیئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ڈرافٹنگ آج ہوگی ، لیگ کی ڈرافٹنگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں آج ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل میں شامل چھ فرنچائزز  اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی، ڈرافٹ کے لئے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے 3،3، سلور کے 5 جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

واضح رہے پی ایس ایل کی ٹیموں نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8، 8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    میرا ڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی مل گئی۔۔چوربھی پکڑا گیا