بزدا ر سے ارطغرل کی ملا قات،شاندا ر ادا کا ری پر وزیراعلیٰ نے تعریف کی

Dec 12, 2020 | 22:51:PM
 بزدا ر سے ارطغرل کی ملا قات،شاندا ر ادا کا ری پر وزیراعلیٰ نے تعریف کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )تر ک ڈرا مہ نے جہا ں پا کستانی عوا م کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی ارطغرل غازی کے مدا ح نکلے۔ڈرامہ کے مرکزی کردار اینگن التان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی جہاں دورا ن گفتگو انہوں نے مرکزی کردار اینگن التان کی اداکار ی کی تعریف کی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اینگن التان کی ایوان وزیر اعلیٰ آ مد کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملا قا ت ہو ئی جس پرعثمان بزدارنے اینگن التان کی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں خوبصورت اداکاری کی تعریف کی۔ ترکش اداکار اینگن التان نے پاکستانیوں کی اپنے لیے محبت پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر بھی کیا ۔یا د رہے کہ تر ک ڈرا مہ کو وز یراعظم عمرا ن خا ن کی خو اہش پر خصو صی طور پر اردو زبا ن میں ڈب کر کے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ڈرامہ کو پاکستانی عوا م نے بھی بے حد پسند کیا تھا۔