کوروناکی وجہ سے سیریز کی تیاری کا موقع  کم ملا، حیدر علی

Dec 12, 2020 | 14:52:PM
 کوروناکی وجہ سے سیریز کی تیاری کا موقع  کم ملا، حیدر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کا موقع کورونا وائرس کی وجہ سے کم ملا لیکن کم وقت میں اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاؤن سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ وہ پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں ، پریکٹس میچز گرین وکٹ پر کھیل رہے ہیں تاکہ میچز میں کوئی مشکل نہ آئے ۔ حیدرعلی نے بتایا کہ آئیسو لیشن کا وقت خاصہ مشکل تھا،کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے، شکر ہے مشکل وقت گزر گیا،اب وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی جونیئر کو بہت سپورٹ کررہے ہیں،پریکٹس کے دوران بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔حیدرعلی نےبتایا کہ میرا ہدف ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں ۔