پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

Aug 12, 2026 | 18:41:PM
پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے دارلالحکومت پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سےا نکار پرلڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی،پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛  ترکیےکا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ