وزیر خارجہ سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

Aug 12, 2026 | 18:00:PM
وزیر خارجہ سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیر خارجہ سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز  نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، صنعت، زراعت اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ 
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق
اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر توانائی نے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل اور مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد اور وزیراعظم شہباز شریف کے منسک کے دوروں کا حوالہ دیا گیا۔ 

دفترخارجہ کے مطابق اور بیلاروس نے اعلیٰ قیادت کی سطح پر روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور موجودہ مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا،پاکستان اور بیلاروس نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ادارہ جاتی میکنزم مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر توانائی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ میں پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے قرارداد منظور