ناروے کے وزیر خارجہ 13 اور 14 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) ناروے کے وزیر خارجہ 13 اور 14 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی ایک دہائی بعد پاکستان آمد ہوگی۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کے اسلام آباد دورہ کے دوران پاکستان اور ناروے کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ناروے کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کریں گے۔
پاکستان، ناروے مذاکرات میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی، تعلیم اور عوامی روابط کے فروغ کے امکانات بھی زیر غور آئیں گے۔
پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کے تناظر میں اہم ہے۔
پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ کے درمیان مارچ اور اپریل 2026 میں ٹیلیفونک رابطے ہوئے۔ ناروے کے اسٹیٹ سیکریٹری اینڈریاس موٹزفیلٹ کراوک نے مئی 2026 میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: جنوبی پنجاب میں آئندہ تین سے پانچ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان