ایف آئی اے کاؤنٹر پر شور شرابہ اور ویڈیو بنانے کا معاملہ,خاتون کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ائیر پورٹ ایف آئی اے کاؤنٹر پر شور شرابہ، ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور ایف آئی اے اہلکاروں کو ہراساں کرنے پرخاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی ڈیوثی کے دوران ویڈیو بنائی،میانوالی سے تعلق رکھنے والی خاتون بذریعہ نجی ائیر لائن یو اے ای جانا چاہتی تھی لیکن دستاویزات کی چھان بین کے دوران خاتون نے شور شرابہ شروع کر دیا۔
خاتون ویڈیو بنانے کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں پر الزامات لگاتی رہی،خاتون نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی۔
تھانہ ائیرپورٹ میں خاتون کے خلاف دفعہ 353 اور 186 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،خاتون کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے 2 اہلکار گرفتار