سونامزید 4200 روپے مہنگا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

Aug 12, 2026 | 16:10:PM
سونامزید 4200 روپے مہنگا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر مہنگا ہوکر 4415 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونا 3601 روپے مہنگاہونے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کاہوگیاہے جبکہ فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے کے ساتھ 7111 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:’’چلوایک ساتھ‘‘ REVOO کی C35 سیریز کی پہلی عوامی نمائش

 مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہونے کے بعد  4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگیاتھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہواتھا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کاہوگیاتھا۔