اولمپیئن ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Aug 12, 2026 | 15:41:PM
 اولمپیئن ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اولمپیئن ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا جائیں گے،وہ جنوبی افریقا کے شہر پوچفسٹروم میں دو ہفتے ٹریننگ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا میں ٹریننگ کے باعث ارشد ندیم اس ماہ ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے جو21 اگست کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کردی،وہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کے بعد بڈا پسٹ ہنگری میں شیڈول الٹی میٹ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ  ایشین گیمز میں بھی حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی ٹاپ ٹین میں واپسی
ارشد ندیم پیرس اولمپکس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں ٹریننگ کے لیے گئے تھے،انہوں نے جنوبی افریقا کے ویزے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اورویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے وہ  جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے۔