سپیکر ایاز صادق کا بڑا ایکشن:قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدعنوانیوں اور فراڈ میں ملوث ہونے پر قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کو چار ماہ کے لیے معطل کردیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق وقاص احمد کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ہیومن ریسورس برانچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وقاص احمد پر بطور سیکیورٹی اسسٹنٹ اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، انہیں فوری طور پر چار ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی ٹاپ ٹین میں واپسی