سال 2026-27 کے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد مرتب کرنے کی تجویز موخر

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ سکول ایجوکیشن کیلنڈر کی سفارشات نئے سرے سے تیار کرے گا

Aug 12, 2026 | 12:42:PM
  سال 2026-27 کے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد مرتب کرنے کی تجویز موخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشادحسین )محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے سال 2026-27 کے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد مرتب کرنے کی تجویز موخر کر دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے سال 2026-27 کے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد سے متعلق معاملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو تعلیمی کیلنڈر سے متعلق سفارشات ازسرِنو مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی کیلنڈر 2026-27 کی سفارشات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو تعلیمی کیلنڈر کے حوالے سے نئی سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے،تعلیمی کیلنڈر 2026-27 کے خصوصی قواعد کا حتمی فیصلہ نئی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا،سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک نے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد سے متعلق سمری پنجاب کابینہ میں پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے مجموعی قرضے 83 ہزار 642 ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
تعلیمی کیلنڈر 2026-27 کے خصوصی قواعد پر حتمی منظوری سے قبل سفارشات پر دوبارہ کام کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ سکول ایجوکیشن تعلیمی سال 2026-27 کے کیلنڈر کی سفارشات نئے سرے سے تیار کرے گا۔