کراچی:شوہر کا بیوی پر جان لیوا حملہ،خاتون ہسپتال منتقل، ملزم گرفتار

Aug 12, 2025 | 23:26:PM
کراچی:شوہر کا بیوی پر جان لیوا حملہ،خاتون ہسپتال منتقل، ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں شوہر کا بیوی پر جان لیوا حملہ، تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جی ایٹ ون میں پیش آیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے،گھریلو ناچاکی اور لڑائی جھگڑے کے باعث واقع پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی  ہیں۔