سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا شدید احتجاج، شیری رحمان کی تقریر ادھوری

Aug 12, 2025 | 18:08:PM
سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا شدید احتجاج، شیری رحمان کی تقریر ادھوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا، نعرے بازی کی اور چیئرمین ڈائس کے قریب پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی  جس کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔

شیری رحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو مقدم رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہم نے سختیاں برداشت کیں، مریم نواز کی طرح فریال تالپور کو بھی گرفتار کیا گیا لیکن ہم نے کوئی تماشہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے ہنستے ہوئے گرفتاری دی اور پولیس اہلکاروں کو چائے پلائی،بانی آئین کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، پھر بھی ہم نے کبھی ریاستی اداروں پر حملہ نہیں کیا،انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہم نے نو مئی جیسے واقعات کیے؟ چھاؤنی پر حملے کیے؟

 شیری رحمان نے کہا کہ آپ کے لیڈر نے مشرف کے ریفرنڈم میں حصہ لیا جبکہ مشرف نے مجھے مسنگ پرسن بنایا ہوا تھا،ان میں برداشت کا مادہ نہیں، عدم برداشت نے ان کے بیانیے کو ختم کیا۔ 

شیری رحمان کے ریمارکس پر پی ٹی آئی ارکان برہم ہوگئے،ایوان میں  نامنظور نامنظور اور  نااہلی نامنظور  کے نعرے لگائے،اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے قریب پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا،پی ٹی آئی ارکان نے اس دورن کہا کہ شیری رحمان کی گفتگو سے ایوان کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ 

شدید احتجاج کے باعث شیری رحمان کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑنی پڑی،چیئرمین سینیٹ نے ایوان کی کارروائی دوبارہ ایجنڈے کے مطابق چلانا شروع کردی تاہم  پی ٹی آئی ارکان سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم ،ترجمان امریکی سفارتخانہ