محسن نقوی کا  کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد  تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم

Aug 12, 2025 | 15:21:PM
محسن نقوی کا  کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد  تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ  تعاون خوش آئند ہے۔  

یہ بھی پڑھیں:صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین 

محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ  موقف وقت کی ضرورت ہے، امریکی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔