سرکاری ملازمین نے اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں کرنے کا پلان تیار کرلیا

Aug 12, 2021 | 11:59:AM
سرکاری ملازمین نے اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں کرنے کا پلان تیار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری ملازمین کو اگلے ہفتے چھٹیاں ہی چھٹیاں ہونگی۔ سرکاری ملازمین اور افسران کا اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں کرنے کا پلان۔
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹی ہوگی۔ سرکاری ملازمین نے بروز جمعہ کی چھٹی لینے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو پھر سرکاری چھٹی ہوگی۔ اس طرح سرکاری ملازمین اور افسران نے اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،کتے پر بدترین تشدد کرکے مارنے کی ویڈیو وائرل،مرکزی ملزم گرفتار