اداکارہ میرا کو من چاہا دولہا مل گیا

Apr 12, 2023 | 18:13:PM
اداکارہ میرا کو من چاہا دولہا مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ انہیں  ان کا من چاہا دولہا مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ "انہیں انکا من چاہا دولہا مل گیا ہے اور جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی, انہوں نے  کہا کہ" فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا،ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح کا کام نہیں لیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو مؤثر انداز میں کاؤنٹر کرسکتے ہیں"۔

اداکارہ نے کہا کہ" آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے".

 میرا جی نے حکومتی اقدامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  کہ "فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں,فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتا بلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں، کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا"۔