واٹس ایپ کی  زبر دست سہولت۔۔ میڈیا فائل منتقلی کے ممکنہ وقت کا فیچر پیش کردیا گیا

Apr 12, 2022 | 22:34:PM
واٹس ایپ۔فیچر۔آپشن۔صارفین۔ایپ۔ٹرانسفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں دو جی بی تک کی میڈیا فائل بھیجنے کی سہولت کا اعلان کیا تھا اور اب اس کےلئے بعض صارفین کو ای ٹی اے یعنی مقررہ وقت کے اندازے کا آپشن پیش کیا ہے۔
اس سے قبل صرف 25 ایم بی کے فائل ہی بھیج سکتے تھے جسے اب بڑھایا گیا اور فائل بڑھنے سے اس کا دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین بڑی میڈیا فائل بھیجنے کے لئے ایک ایسی سہولت کی تلاش میں تھے جو فائل ٹرانسفر کے مقررہ وقت کو ظاہر کرسکے۔ اب واٹس ایپ نے بعض صارفین کے لئے اسی سہولت یا ای ٹی اے کی سہولت پیش کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچرمیں بڑی فائل مکمل ڈاﺅن لوڈ ہونے کے بعد اس کی اطلاع بھی مل جاتی ہے کہ فائل مکمل ڈاﺅن لوڈ ہوجاتی ہے۔ یعنی ایسٹمیٹڈ ٹائم آف ارائیول میڈیا کی ڈان لوڈنگ اور اپ لوڈنگ دونوں کا وقت ہی ظاہر کرتا ہے۔واٹس ایپ کے اس نئے اور اہم فیچر کی خبر خود سب سے مشہور پلیٹ فارم نے پہلے پیش کی ہے جس کا نام ویب بی ٹا انفو ہے۔اس کے بعد سافٹ ویئر اور ایپس کی خبر دینے والے دیگر اہم ویب سائٹس نے بھی اس پر روشنی ڈالی ہے۔ 
فی الحال ارجنٹینا کے بی ٹا ٹیسٹر اس آپشن کی آزمائش کررہے ہیں۔اس طرح آئی او ایس، ویب، اور ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژن پر بھی یہ سہولت موجود ہوگی لیکن فی الحال بی ٹا ٹیسٹ جاری ہے۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ مختلف نیٹ ورکس پرڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار مختلف ہوسکتی ہے۔ فائیو جی رابطے یا بہتر انٹرنیٹ میں اس سے فرق پڑسکتا ہے۔واٹس ایپ نے یہ بھی کہا کہ بی ٹا ٹیسٹنگ کے بعد اس آپشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔سافٹ ڈرنک اور مصنوعی مٹھاس کے مشروبات سے جگر متاثر ہوسکتا ہے ۔ماہرین