شہباز شریف کی جلد بازی۔حلف اٹھاتے ہوئے لفظ بھول گئے

Apr 12, 2022 | 09:34:AM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہباز شر یف نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے جلد بازی میں ایک لفظ پڑھ کر ایک لفظ چھوڑ دیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ پیر کی شام پرشکوہ تقریب میں شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور اس طرح اقتدار کی منتقلی کا عمل پورا ہوگیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے شہباز شریف نے آئین کے ساتھ ’قانون‘ نہیں پڑھا ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا
 عہدے کا حلف اُٹھانے کے دوران شہباز شریف نے جلد بازی میں آئین و قانون کی جگہ صرف آئین پڑھا اور قانون چھوڑ دیا۔

غلطی ہونے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے دوبارہ دہرا کر پڑھایا۔

حلف برداری کی تقریب میں مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، سردار اخترمینگل، ایم کیوایم کے سیدامین الحق، جمہوری وطن پارٹی کے زین بگٹی، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، حمزہ شہباز شریف، علیم خان، عون چوہدری، مسلم لیگ نون کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق سمیت سابق متحدہ حزب اختلاف کے اکابرین کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:      آپ کیساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا اظہار خیال