پاک بھارت بیٹنگ اور بولنگ کا سخت مقابلہ ہو گا: مائیک ہیسن

Sep 11, 2025 | 20:53:PM
پاک بھارت بیٹنگ اور بولنگ کا سخت مقابلہ ہو گا: مائیک ہیسن
کیپشن: مائیک ہیسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بیٹنگ اور بولنگ کا سخت مقابلہ ہو گا۔

دبئی میں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی پُراعتماد دکھائی دی ہے، ٹاس اہم کردارادا کرے گا۔ 
مائیک ہیسن نے کہا کہ دبئی کی پچ شارجہ سے کچھ مختلف ہے، معائنہ کرنا گیم کا حصہ ہے، ہمارے پاس ملٹی سکلز کھلاڑی موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے، پاکستانی بیٹنگ حالیہ دنوں میں بہتر ہوئی ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ شارجہ کی مشکل پچ پر بھی پاکستانی بیٹرز نے کمال بیٹنگ کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت میں بڑی کمی