9مئی مقدمات؛انسپکٹر اعجاز رسول کا بیان قلمبند،عدم پیشی پر 2ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)کلمہ چوک پر کنٹینراور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت 5 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا،انسپکٹر اعجاز رسول نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی،گواہ نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے دو ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ملزم فرمان عزیر اور طلال خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔دونوں ملزمان مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں نامزد ہیں ۔ملزمان مقدمہ میں کئی تاریخوں سے پیش نہیں ہو رہے تھے ۔عدالت نے کلمہ چوک پر کینٹر جلانے کے مقدمہ کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے ایک مقدمہ کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے دیگر تین مقدمات کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں ٹرائل جاری ہے ۔کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں گواہان پیش ہوئے ۔
گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کے مقدمات میں گواہان پیش ہوئے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔مقدمات کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ زیر حراست رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے پڑوسی ملک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کون کونسے وزیر سوار تھے؟تفصیلات آ گئیں