ایس آئی ایف سی زراعت کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے،وزیر تجارت و صنعت

Sep 11, 2023 | 21:30:PM
ایس آئی ایف سی زراعت کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے،وزیر تجارت و صنعت
کیپشن: گوہر اعجاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجازنے کہاہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے،زراعت کی پیداوار کو بڑھا کر ملکی جی ڈی پی میں 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان سالانہ 10 ارب ڈالرز کی غذائی اجناس درآمد کر رہا ہے۔
ایتھوپیا کے نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہاکہ ایتھوپیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،ایتھوپیا میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،ایتھوپیا میں زراعت کا حصہ 35 فیصد ہے ،ایس آئی ایف سی پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ۔
وزیر تجارت و صنعت نے کہاکہ زراعت کی پیداوار کو بڑھا کر ملکی جی ڈی پی میں 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان سالانہ 10 ارب ڈالرز کی غذائی اجناس درآمد کر رہا ہے ،ایتھوپیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،تاجر برادری کے تعاون سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، ان کا کہناتھا کہ خسارے میں جانیوالے سرکاری اداروں کی حالت بہتر کر رہے ہیں ،پاکستان کو متبادل توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی