پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق بڑی خبر 

Sep 11, 2022 | 00:29:AM
قومی اسمبلی ، بڑی خبر
کیپشن: قومی اسمبلی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی کے استعفے منظور ہوئے تھے،فخرزمان خان،اعجاز شاہ،جمیل احمد،اکرم چیمہ ،فرخ حبیب،شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے تھے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن عبد الشکور کی درخواست پر احکامات جاری کئے، ممبران اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل کردیئےگئے۔
یہ بھی پڑھیں:جیل جانے کیلئے تیار ، بیگ بھی پیک کر رکھا ہے ، عمران خان