چپس کھاتی خاتون کے ساتھ گھوڑےنے ایسا کام کر دیاکہ سب قہقہے لگانےلگے۔۔ویڈیو وائرل

Sep 11, 2021 | 20:48:PM
چپس کھاتی خاتون کے ساتھ گھوڑےنے ایسا کام کر دیاکہ سب قہقہے لگانےلگے۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سو شل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون چپس کھارہی ہوتی ہے اس دوران اچانک ایک گھوڑا بھی انٹر ی دے دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ایک  ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہ گھوڑا نمک اور سرکہ کی چپس کھا کر مسکرانا نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی ترکی کے سوئمنگ پو ل میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فیملی کے ہمراہ پارک میں موجود ہیں اس دوران وہ چپس کھا رہی ہیں جبکہ قریب ہی ان کا گھوڑا بھی کھڑا ہے۔ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اسے چپس پسند ہیں۔‘گھوڑے کو چپس کھا کر مسکراتا دیکھ کر خاتون بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکیں اور کہنے لگیں کہ یہ مزاحیہ ہے۔اس ویڈیو پر صارفین اپنے اپنے انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔