آبروریزی کے بعد تشدد۔۔۔ خاتون کی دوران علاج موت

Sep 11, 2021 | 18:34:PM
آبروریزی کے بعد تشدد۔۔۔ خاتون کی دوران علاج موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی کے نواحی علاقے میں ایک جنونی شخص نے خاتون کی آبروریزی  کرنےکے بعد اس پر اتنا زیادہ تشدد کیا کہ اس کی ہسپتال میں دوران علاج موت واقع ہوگئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ممبئی کے علاقے ساکی ناکہ میں ایک 34 سالہ خاتون کے آبروریزی کی گئی تھی اور ملزم نے بہت زیادہ تشدد کیا جس کے بعد خاتون کی حالت اتنی زیادہ خراب ہوگئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا تھا۔خاتون اتنی بری طرح سے زخمی ہوگئی تھی کہ ان کے جسم سے کافی زیادہ مقدار میں خون بہنے لگا۔ ہفتہ کو خاتون نے آخری سانس لی۔ مقامی پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ملزم موہن چوہان کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح پولیس کنٹرول روم کو فون آیا کہ خیرانی روڈ پر ایک شخص ایک خاتون کی پٹائی کر رہا ہے۔ خاتون کا پتہ لگانے کے لئے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ خون سے شرابور خاتون کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت راجا واڑی ہسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی معائنہ میں پتہ چلا کہ خاتون کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور میں لوہے کے راڈ سےاس پر حملہ کیا گیا۔

ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر بھی متاثرہ خاتون خیریت معلوم کرنے ہسپتال پہنچیں تھیں۔ مئیر نے کہا یہ حادثہ بے حد مایوس کن ہے۔ دہلی میں بھی اس طرح کا حادثہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ خاتون کے جسم سے کافی خون بہہ گیا۔ اس کی اتڑیاں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم موہن چوہان کے ساتھ  متاثرہ خاتون کے10 سے 12 سال پرانے تعلقات تھے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ کی رات متاثرہ  خاتون8 بجے اپنے گھر سے اپنی بہن کو ملنےکے لئے نکلی تھی۔ حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ممبئی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ سی سی ٹی وی میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ملزم نوجوان خاتون کو بڑی بے رحمی سے پیٹ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ترکی کے سوئمنگ پو ل میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل