این سی او سی کاویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے کے لئے اہم پیغام 

Sep 11, 2021 | 17:16:PM
این سی او سی کاویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے کے لئے اہم پیغام 

 (24 نیوز ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے افراد کے لئے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔

 این سی او سی کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز والے شہری ہفتے کے ساتوں روزکسی بھی سنٹرسے دوسری ڈوزلگواسکتے ہیں۔ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کیلئے اتوارکادن خصوصی طورپرمقررہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 82افراد جان کی بازی ہا ر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد26ہزار662ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزیدتین ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز