منصوبوں پر کام جاری۔۔کراچی کی حالت بدل دیں گے: اسد عمر 

Sep 11, 2021 | 14:25:PM
منصوبوں پر کام جاری۔۔کراچی کی حالت بدل دیں گے: اسد عمر 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گرین لائن شہر قائد کیلئے پہلا جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے،وفاقی حکومت کے کراچی میں 5 منصوبے جاری ہیں، گرین لائن پراجیکٹ پر کام مکمل ہوچکا، بسیں اگلے ہفتے تک پہنچ جائیں گی،کراچی سرکلر ریلوے 43 کلومیٹر پر محیط ہوگا،، کراچی کی بی آر ٹی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا ہے بہت جلد کراچی کو مکمل طور پر بدل دیں گے۔

 اسد عمر نے علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی میں صفائی کیلئے مربوط نظام لا رہے ہیں، محمودآباد نالے پر آپریشن 100 فیصد مکمل ہوچکا، کراچی میں 60 کلو میٹر نئی سڑکیں بنا رہے ہیں، کراچی کے نالوں سے 11 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جائے گا، بلاول نے ٹھیک کہا تھا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب حکومت مؤثر کام کرے گی تو زیادہ پانی بھی گزر جاتا ہے۔ کراچی میں 55 سے 60 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی، 22 اسٹیشن بنیں گے، ساڑھے 4 لاکھ سے زائد مسافر یومیہ مستفید ہوسکیں گے، وزیراعظم رواں ماہ کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کی 50 فیصد برآمدات کراچی سے ہو رہی ہیں، حکومت آتے ہی وزیراعظم نے کہا بڑے کام کرنے ہیں، کابینہ کے کچھ ارکان کا کہنا تھا کراچی پر ہی اتنی توجہ کیوں دی جا رہی ہے، وزیراعظم کراچی کے سب سے بڑے چیمپئین ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف وردی میں ہوتے ہوئے بھی مردم شماری نہ کرا سکے، پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کرنے جا رہے ہیں، مردم شماری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا، آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلم زیادتی کیس۔۔عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی