طالبعلم زیادتی کیس۔۔عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

Sep 11, 2021 | 11:00:AM
طالبعلم زیادتی کیس۔۔عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  راولپنڈی میں کمسن طالب علم سے  زیادتی کرنے والے ملزم محمد شعبان کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے  کم سن طالب علم سے  زیادتی کرنے والے ملزم  سزا سنا دی جبکہ جرمانہ ادانہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم کو تھانہ روات پولیس نے 30 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا، طالب علم گھر سے چیز لینے گلی کی دکان تک گیا تھا کہ سفاک ملزم نے بھلا پھسلا کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور ویرانے میں جاکر  زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی این اے رپورٹ نے لڑکی کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کیاہوا جانیے!