بوائے فرینڈ کی موت سے شلپا شیٹی کی بہن افسردہ۔۔کیا کہا جانیے

Sep 11, 2021 | 13:19:PM
بوائے فرینڈ کی موت سے شلپا شیٹی کی بہن افسردہ۔۔کیا کہا جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ  شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی نے  بوائے فرینڈ کی کارحادثے میں موت واقع ہونے کی کہانی سنا کر ناظرین کو جذباتی کر دیا،روتے روتے افسردہ ہو گئیں۔

غیر ملکی  میڈیاکے مطابق شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی نے  بگ بوس شو کی امیدوار نیہا بھاسن کو اپنے ماضی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے  بوائے فرینڈ کی موت ایک کار حادثے میں ہوئی تھی جس پر وہ طویل عرصے تک شدید ذہنی دباؤکا شکار رہیں۔رواں ہفتے کے آغاز میں بگ باس کی طرف سے کنکشنز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تمام امیدوار اپنی انفرادی گیم کھیل سکتے ہیں۔ کنکشنز میں امیدواروں کے درمیان کافی لڑائی جھگڑے بھی ہوئے اور بعض جوڑیوں میں اچھی دوستی بھی رہی۔اس دوران شمیتا شیٹی اور راکیش باپت کے درمیان کافی قربت رہی۔تاہم اب تمام امیدوار اپنی اپنی حکمت عملی کے تحت انفرادی گیم کھیل رہے ہیں،مگر اداکارہ  شمیتا شیٹی اپنے بوائے فرینڈ کی موت کی وجہ سے کافی پریشانی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   13 سالہ طالبہ سے زیادتی۔۔خاتون ٹیچر  نے ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے