پُرتشدد احتجاج سے افسران سمیت سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے؛ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پُرتشدد احتجاج سے افسران سمیت سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کئی پولیس اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں،جتھے جہاں جہاں جارہے ہیں توڑپھوڑ کر رہے ہیں۔
لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھاکہ پُرتشدد احتجاج سے عام شہری متاثر ہورہے ہیں،ملک ترقی کرنا شروع کرتا ہے توپُرتشدد گروہ سڑکوں پر آجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے صورتحال کو سنبھال رہے ہیں،
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ شاہدرہ تھانے کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں اٹھالی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ مریم نواز کی سعودی وفد کو عربی زبان میں خوش آمدید کہنے کی ویڈیو وائرل