چھٹی کے روز موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Oct 11, 2025 | 18:49:PM
چھٹی کے روز موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  سبی اور شہید بینظیر آباد میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں 5 چھٹیوں کا اعلان