پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے , 2200 ٹیموں نے 35 فیصد کام مکمل کر لیا

Oct 11, 2025 | 14:57:PM
 پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے , 2200 ٹیموں نے 35 فیصد کام مکمل کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم ہیں،متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔

ساہیوال 88 فیصد ،اوکاڑہ 78، لاہور 75، شیخوپورہ 70 اور ننکانہ صاحب میں 60 فیصد،بہاولنگر 58 فیصد، وزیر آباد 55، منڈی بہاؤالدین 54، سرگودھا 46 اور حافظ آباد میں 39 فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی، حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلیں گی:شرجیل میمن

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق فلڈ سروے میں 2 لاکھ 64 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں،اب تک سروے ٹیموں نے 7 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔

سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 74,638 مکانات کا ڈیٹا جمع کیا ہے،مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔

دوسری طرف فلڈ پلین میں بھی سروے ٹیمیں نقصانات کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں،17 اکتوبر سے وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مالی معاونت کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔