نوجوان اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزازاپنے نام کرلیا

Oct 11, 2025 | 12:17:PM
نوجوان اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزازاپنے نام کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزازاپنے نام کرلیا۔
عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹے فائی نے گلوکار کو 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ریڈار پاکستان آرٹسٹ کے طور پر نامزد کیا ہے۔
نوجوان نسل میں ثمر جعفری کے گانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر انہیں اس اعزاز سے نوازا گیاہے  جو ان کے میوزک کیرئیر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

رواں سال کے شروع میں ریلیز ہونے والے ان کے گانوں میں رہوں اور گزارشیں نے اسپاٹے فائی پر مجموعی طور پر 23.3 ملین اسٹریمز کو عبور کیا تھا، صرف’’ میں رہوں‘‘ کے اسٹریمز ریکارڈ کی تعداد 14 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’پشتو فلموں کے دلیپ کمار‘‘بدرمنیر16سال بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ
اسپاٹے فائی پر گزشتہ 28 دنوں کے دوران پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ان کے گانے سب سے زیادہ سنے گئے ان میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات قابل ذکر ہیں۔