علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفیٰ دوبارہ لکھ دیا، آج گورنر کو بھیجیں گے

Oct 11, 2025 | 09:45:AM
علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفیٰ دوبارہ لکھ دیا، آج گورنر کو بھیجیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفیٰ لکھا ہے۔
 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔
 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفیٰ آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اسمبلی اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ
 پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا ہے۔