بڑے شہر میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

Oct 11, 2023 | 21:29:PM
بڑے شہر میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )خیرپور میں ببرلوئی بائی پاس کے قریب  مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سے خیر پور جاتے ہوئے مسافر وین کار سے ٹکرا گئی ، تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جانبحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے ، زخمیوں کو سکھر اور خیرپور سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ، جانبحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے ، پولیس کے مطابق مسافر وین سکھر سے خیرپور جا رہی تھی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماں نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا